بنگلورو،3؍جنوری(ایس او نیوز) کیرلا کے سبری ملا مندر میں دو خواتین کے داخلے کے بعد اس ریاست میں نظم وضبط کی صورتحال میں بگاڑ کو دیکھتے ہوئے آج سے کرناٹک سے کیرلا کے لئے بس خدمات کو معطل کردیا گیا ۔ عموماً کیرلا کی طرف منگلور سے روزانہ تقریباً40 بسیں روانہ ہوتی ہیں۔ اسی طرح بنگلور سے بھی بہت ساری بسیں کیرلا کے مختلف شہروں کو جاتی ہیں، کے ایس آر ٹی سی حکام نے اس ریاست کے حالات میں بگاڑ ، سبری ملا اور آس پاس کے علاقوں میں پر تشدد واقعات کی خبروں کو دیکھتے ہوئے طے کیا ہے کہ آج سے حالات سدھرنے تک کیرلا کے لئے کے ایس آر ٹی سی خدمات کو معطل کردیا جائے۔ بتایاجاتاہے کہ کل منگلور سے کیرلا کی طرف جانے والی بعض کے ایس آر ٹی سی بسوں پر منگلور کے قریب پتھراؤ کیاگیا، اس وجہ سے بعض بسوں کو نقصان بھی پہنچا۔ اسے دیکھتے ہوئے کے ایس آر ٹی سی بس سرویس معطل کردی۔